شوپیان //جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں 2الگ الگ مقامات پرتلران امام صاحب اور فری پورہ میںدو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران ٹی آر ایف جنگجوئوں تنظیم کے5جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں گاندربل سے تعلق رکھنے ولاایک مقامی جنگجوئوں کی شناخت کی گئی ہے جو آئی جی پی کشمیر کے مطابق سرینگر میں گزشتہ دنوں مارے گئے غیر ریاستی چھاپڑی فروش کے قتل میں ملوث تھا ۔وادی کشمیر میں دوع روز کے دورانہوئی جھڑپوں میں7جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میںپیر کی رات اور منگل کی صبح 2الگ الگ مقامات پر فورسز اور جنگجوئوں کی درمیان تصادم آرائیوں میں 5جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا ضلع شوپیاں کے تلرن علاقے میں گذشتہ شب چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ کشمیر زون پولیس نے منگل کی صبح اس تصادم آرائی کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں تصادم آرائی میں لشکرطیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ3 جنگجو مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجوؤں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت مختار شاہ ساکن گاندربل کے بطور ہوئی ہے جو سری نگر میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور وریندر پاسوان کی ہلاکت میں ملوث تھا۔قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پیر کی شام شوپیاں کے تلرن علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران ایک مقام پر چھپے جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ادھر اسی ضلع کے فری پورہ شوپیان میں منگل کی صبح ایک اور تصادم آرائی میں دو جنگجوئوں جاں بحق ہوئے ہیں۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس تصادم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فری پورہ شوپیاں میں جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے فری پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک پارٹی ایک مشتبہ جگہ کے پاس پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔خیال رہے کہ یہ ضلع شوپیاں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی دوسری تصادم آرائی ہے۔قبل ازیں ضلع کے تلرن علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے۔قابل ذکر بات یہ کہ وادی کشمیر میں حالیہ عام شہری ہلاکتوں کے بعدجنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی لائی گئی ہے جس دوران دو رتوز کے جھڑپوں میں7جنگجوئوں مارے گئے ہیں ْ۔










