شمیم فردوس نے محکمہ صنعت و حرفت کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے ایسٹیمٹس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

جموں// ایسٹیمٹس کمیٹی نے بدھ کے روز اسمبلی کمپلیکس جموں میںایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںجموں و کشمیر محکمہ صنعت حرفت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن اور رُکن قانون ساز اسمبلی شمیم فردوس نے کی۔میٹنگ میں قانون ساز اراکین غلام احمد میر، عبدالمجید بٹ لارمی، پون کمار گپتا، پروفیسر گھارو رام بھگت، ڈاکٹر شفیع احمد وانی، چندر پرکاش گنگا اور اَرجن سنگھ راجو کے علاوہ سیکرٹری جے کے ایل اے منوج کمار پنڈت بھی موجود تھے۔کمیٹی نے محکمہ صنعت وحرفت سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیاجن میں نوجوان صنعت کاروں کو درپیش چیلنجز، پیچیدہ لائسنسنگ کے عمل اور نئے صنعتی منصوبے شروع کرنے کے لئے زمین کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات شامل تھے۔