سرینگر //جنوبی کشمیر کے کولگام میں اتوار کے روز اس وقت سرا سیمگی پھیل گئی جب یہاں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک پولیس کے اہلکار سے سروس رائفل چھین لی۔اس دوران واقعے کے فوراً بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے بستی کو محاصرہ لے کر تلاشی کارروائی شروئی کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ کراسنگ پراتوار کے روز ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار مدثر احمد سے مشتبہ جنگجوئوںنے اے کے47رائفل چھین لی اور فرار ہوگئے۔ مذکورہ پولیس اہلکار سے رائفل چھیننے کی خبر پھیلتے ہی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا اور مشتبہ جنگجوئوں کو ڈھونڈنے اور رائفل برآمد کرنے کی کارروائی شروع کی۔ تاہم آخری اطلاع اطلاع ملنے تک رائفل کو برآمد نہیں کیا گیا تھا بتایا جاتا ہے مذکورہ پولیس اہلکاردیوسر کولگام کا رہائشی ہے اور وہ پولیس تھانہ ونپوہ میں تعینات ہے۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔










