بیروہ میںتیندوے کی نقل و حرکت،حکام کی انتباہی ایڈوائزری جاری
سرینگر// یو این ایس//شمالی کشمیر کے ضلع کے علاقے فریسوری وارنو میں جنگلی سور کے حملے میں ایک 12 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔ زخمی بچہ فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یو این ایس کے مطابق ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بدگام میں لکھری پورہ اور آس پاس کے علاقوں میں چیتے کی حرکت کی اطلاعات موصول ہونے پر وائلڈ لائف حکام نے رہائشیوں کے لیے حفاظتی ہدایت نامہ جاری کیا۔ ہدایت نامے میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر برف باری کے دوران غیر ضروری طور پر رات کے وقت باہر نہ نکلیں اور بچوں و مویشیوں کو محفوظ مقامات پر رکھیں۔بدگام کے وائلڈ لائف بلاک افسر بشیر احمد نے کہا کہ عوام کسی بھی جنگلی جانور کے قریب نہ جائیں اور جانور کی حرکت دیکھتے ہی فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ وائلڈ لائف ٹیمیں صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ لوگوں اور جنگلی حیات دونوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔










