شلیندر کمار نے اننت ناگ میں ضلعی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

شلیندر کمار نے اننت ناگ میں ضلعی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

اننت ناگ //محکمہ تعمیراتِ عامہ کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار نے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے تحت پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری کو ضلع اننت ناگ کیلئے سرپرست کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں مختلف ترقیاتی کاموں ، مرکزی سپانسر شدہ اور ریاستی شعبے کی اسکیموں کے تحت کامیابیوں پر غور و خوض کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سردیوں کے موسم کے آغاز سے پہلے کام مکمل ہو جائیں ۔ انہوں نے اگلے سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی تیاری اور تکنیکی امور کی تکمیل کیلئے کم مہینوں کے موثر استعمال پر بھی توجہ مرکوز کی تا کہ منصوبوں پر عمل درآمد بغیر کسی تاخیر کے اپریل میں دوبارہ شروع ہو سکے ۔ میٹنگ میں ایم جی نریگا ، کیپکس ، ڈی ڈی سی /بی ڈی سی /پی آر آئی پلان ، جے جے ایم ، امرت ، پی ایم ڈی پی ، جے کے آئی ڈی ایف سی ، پی ایم جی ایس وائی ، نبارڈ وغیرہ کی پیشرفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی ، جل شکتی ، صحت ، باغبانی ، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی اور اپنی پیش رفت پیش کی ۔ شلیندر کمار نے جل جیون مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور عمل آوری ایجنسیوں کو درپیش رکاوٹوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ پروجیکٹوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے موسم سرما میں بجلی کی رکاوٹوں کو کم کرنے کی اہمیت پر بھی غور کیا تا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ محکمہ باغبانی کے عہدیداروں نے سیکرٹری کو مطلع کیا کہ وہ حالیہ مسلسل بارش اور برفباری سے باغات کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے عمل میں ہیں اور جلد از جلد معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ ڈی سی اننت ناگ پیوش سنگلا نے پرنسپل سیکرٹری کو مطلع کیا کہ ضلع کیپکس پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فنڈز کی کوئی کمی نہ ہو ۔ بعد میں ڈی ڈی سی چئیر مین ایم وائی گورسی کی قیادت میں پی آر آئی کے ارکان کے ایک وفد نے پرنسپل سیکرٹری سے ملاقات کی اور کئی مطالبات پیش کئے ۔ پرنسپل سیکریٹری نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات کو مرحلہ وار طور پر حل کیا جائے گا ۔ میونسپل کونسلرز کے ایک اور وفد نے بھی پرنسپل سیکرٹری سے ملاقات کی اور ترقی کے حوالے سے مطالبات پیش کئے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کونسلروں کو بتایا کہ حکومت کی توجہ تمام زیر تکمیل منصوبوں کی جلد تکمیل پر ہے ۔ میٹنگ میں اے ڈی سی اننت ناگ ، سی پی او ، سی ایم او ، سی اے او ، سی اے ایچ او ، ایس ای اور آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی ، جل شکتی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔