sreesanth_dooran

شری سنت نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز شانتا کمارن شری سنت نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ 2005 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے والے کیرالہ کے تیز گیندباز نے حال ہی میں رنجی ٹرافی میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ کئی طرح کے تنازعات کا شکار 39 سالہ شری سنت نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹ کر اپنے فیصلے کی جانکاری دی اور کہا کہ ان کے لیے یہ بے حد مشکل فیصلہ تھا۔ بھلے ہی اس سے انھیں زیادہ خوشی نہیں ملنے والی، لیکن آنے والی نسل کی خاطر انھوں نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شری سنت 2007 میں ٹی-20 عالمی کپ اور 2011 میں وَنڈے عالمی کپ جیتنے والے ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔