’شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2025 ‘کا آغاز

’شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2025 ‘کا آغاز

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈ ی دِکھا کر روانہ کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نےجموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد اَز 4,500 یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اُنہوں نے تمام یاتریوں کو محفوظ، روحانی اور خوشگوارسفر کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ یہ پوتر یاترا عقیدے اور خود شناسی کا سفر ہے ۔میں تمام روحانی متلاشیوں کو بھگوان شیو کی پوتر گپھا تک محفوظ ، آرام دہ اور دِل کو چھو لینے والے سفر کی دعا دیتا ہوں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کو پرامن، محفوظ اور روحانی لحاظ سے بھرپور سفر کی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا:’’یہ مقدس یاترا عقیدے اور خود شناسی کا سفر ہے۔ میں تمام روحانی متلاشیوں کو بھگوان شیو کی مقدس گفا تک محفوظ، آرام دہ اور دل کو چھو لینے والے سفر کی دعا دیتا ہوں۔‘‘اُنہوں نے میڈیا اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ، جموں و کشمیر کے لوگ، شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ، جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے یاتریوں کے لئے وسیع اور مکمل اِنتظامات کئے ہیں۔بابا برفانی کے درشن کے لئے آج پہلے قافلے میںزائد اَز 4,500 عقیدت مندوں نے پوتر امرناتھ گپھا کی یاترا کا آغاز کیا۔ جموں شہر ایک نئی روحانیت اور جوش و خروش سے جگمگا اُٹھا ہے۔ یاتریوں کا جذبہ دیدنی ہے، فضا میں بھکتی کے نعرے گونج رہے ہیں اور ہر طرف ایک روحانی ولولہ محسوس کیا جا سکتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنرنے عقیدت مندوں کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے مزید کہا،’’دہشت گردی کے واقعات سے بے پروا ہو کر بھولے بابا کے بھکت بڑی تعداد میں یہاں پہنچ رہے ہیں جو ان کے پختہ عقیدے کا مظہر ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ اس برس کی یاترا سابقہ تمام برسوں سے زیادہ تاریخی ہوگی۔‘‘یہ روانگی تقریب ممتاز روحانی رہنماؤں، مذہبی تنظیموں کے سربراہان، عوامی نمائندوں، سول و پولیس اَفسران، سیکورٹی فورسز، شرائین بورڈ کے اراکین، معززشہریوں اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی موجودگی میں انجام دی گئی۔