جموںوکشمیر اردو کونسل نے ان کی خدمات کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا
سرینگر//جموں کشمیر اردو کونسل نے شبیب رضوی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کشمیر پریس سروس کے کونسل کی طرف سے موصولہ بیان میں کہا گیا کہ شبیب رضوری کا انتقال اردو دنیا کے لئے بالعموم اور وادی کشمیر میں اردو زبان و ادب کے لئے بالخصوص ایک بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم اردو زبان و ادب کے منجھے ہوے اساتذہ میں سے تھے جنہیں اردو زبان کی ہر جہت پر ٹھوس اور مکمل عبور حاصل تھا۔اردو املا، گرائمر اور تلفظ کے ماہر تھے اور زبان کے فعال اور سرگرم اصلاح کار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عرصہ دراز تک ریڈیو کشمیر کے پروگراموں کے ذریعے اردو الفاظ اور جملوں کی ساخت اور اصلاح کا کام کرتے رہے۔ اس دوران ایک قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا گیاکہ جموں کشمیر اردو کونسل کی نظروں میں شبیب صاحب کا انتقال اردو ادب اور زبان کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ کونسل کے ذمہ داران اردو زبان کے تئیں مرحوم کی خدمات کو احترام کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ کونسل کے صدر، نائب صدور ، سیکریٹری جنرل اور دیگر سبھی ارکان شبیب رضوی کی رحلت پر دکھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر بخشے۔ آمین










