شبھمن گل بطورنائب کپتان واپس، جتیش شرما کوملا موقع، کے ایل راہل، جیسوال اورایئرکو نہیں ملا موقع

شبھمن گل بطورنائب کپتان واپس، جتیش شرما کوملا موقع، کے ایل راہل، جیسوال اورایئرکو نہیں ملا موقع

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 9 ستمبر سے کھیلے جانے والے 2025 ایشیا کپ کے لئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کئی کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تو کچھ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شبھمن گل بطور نائب کپتان ٹی-20 ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ جتیش شرما کا بھی کم بیک ہوا ہے۔ وہیں شرے یس ایئر، یشسوی جیسوال، محمد سراج، محمد شمی اور کے ایل راہل جیسے اسٹارکھلاڑیوں کو اس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔
کے ایل راہل، جیسوال اور شرے یس ایئر کو بڑا جھٹکا
کے ایل راہل اورشرے یس ایئرنے آئی پی ایل 2025 میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شرے یس ایئرنے 600 سے زیادہ رن بنائے۔ کے ایل راہل نے بھی کافی رن بنائے۔ انہوں نے سنچری بھی بنائی۔ یشسوی جیسوال نے توقع کے مطابق تیزی سے رن بنائے۔ تینوں ٹیم میں جگہ کے حقدارتھے، لیکن سب کودھچکا لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریزمیں بہت زیادہ وکٹیں لینے والے محمد سراج کوبھی ٹی-20 ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
شبھمن گل اورجتیش شرما کی واپسی
آئی پی ایل 2025 میں 650 رن بنانے والے ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کونائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پلیئنگ الیون میں ان کی جگہ یقینی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل 2025 میں فنیشرکے طورپرابھرنے والے وکٹ کیپربلے بازجیتیش شرما کو بھی ایشیا کپ کی 15 رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
4آل راؤنڈر اورتیز گیند باز، اسپنروں کی بھرمار
ایشیا کپ کے لئے حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے 4 آل راؤنڈر اور تین تیزگیند بازوں کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسپنروں کی بھرمار ہے۔ بلے بازی شعبے میں بھی سوریہ کمار یادو، شبھمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم دوبے اورجتیش شرما کے طور پر بڑے نام ہیں۔
ایشیا کپ 2025کیلئے ہندوستانی ٹیم
سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشرپٹیل، جتیش شرما (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ارش دیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ۔ بھارت ایکسپریس اردو۔