شاہد اِقبال چودھری نے پہاڑی قبائلی علاقوں کا دوروزہ تفصیلی دورہ کیا

شاہد اِقبال چودھری نے پہاڑی قبائلی علاقوں کا دوروزہ تفصیلی دورہ کیا

سیکرٹری قبائلی اَمور نے تعاون منصوبہ بندی کیلئے مشاورتی عمل اور جاری سروے کا جائزہ لیا

کپواڑہ//سیکرٹری محکمہ قبائلی اَمور ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ضلع کپواڑہ کی سرزمین کے چراگاہوں خانہ بدوش بستیوں کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا جس کے تحت محکمہ کی جانب سے منصوبہ بندی کی تشکیل کے سلسلے میں جاری سروے پر پیش رفت کا جائزہ لیااور مختلف مداخلتوں کی منصوبہ بندی کے لئے شراکت دار وں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔متعدد مائیگرنٹری قبائلی آبادی کے ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا جو اس وقت دریگ پتھری،نیل ڈوری ،کوکر سین،بادابنگس بہک،راولی،آئیڈیل،چینکتادیار،چھوٹابنگس بہک،پھلی پتھر،دودھ کول،تیردون،آئیبسچا، دوبان ، لسوالی، کٹیانوالی ، بالیاں ،چارپران،سپاوالی،درنگ یاری بہک،رنگ وار بہک،بڑی بیہہ میں بودو باش کر رہے ہیں۔اِس دوران وِزٹنگ اَفسران اور مختلف شراکت داروں کے ساتھ بھی بات چیت کی گئی۔محکمہ قبائلی امور نے جموں و کشمیر میں نقل مکانی کرنے والے قبائلی آبادی کو بہتر خدمات کی فراہمی کے مقصد سے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم کی منصوبہ بندی کے لئے پہاڑی چراگاہوں اور نقل مکانی کے راستوں کا پہلا سروے شروع کیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی نگرا نی میں تمام 20 اَضلاع میں جاری اس سروے کا مقصد چیف پلاننگ افسران اور ضلعی سٹیٹسٹکس اینڈ ایلوالویشن افسران کے فعال کردار کے ساتھ تعلیم ، صحت کی دیکھ ریکھ ، لائیو سٹاک ہیلتھ کیئر اورمعاشیات کے علاوہ دیگر سماجی و اقتصادی ٹرانزٹ انفراسٹرکچر ، ڈیزاسٹر ریلیف اور دیگر پیرامیٹروںکی ضرورت کی صورتحال کا تجزیہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مویشیوں کے چرنے اور روز روٹی کے لئے قبائلی خاندانوں کو ہائی لینڈ چراگاہوں کی طرف مائیگرنٹ کرنے میں درپیش مشکلا ت کا ایک پہلا جائزہ حاصل کیا۔ دوران بات چیت راشن کی دستیابی ، موبائل سکولوں ، صحت نگہداشت ، ویٹرنری سہولیات اور رہائش کے امور کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے عوام کو محکمہ قبائلی امور کے ذریعے معیاری تعلیم ، کھیلوں ، نوجوانوں کی مشغولیت ، قبائلی برادری کی ہنر ، ایف آر اے کے فوائد ، صحت نگہداشت ، ویٹرنری اور روزگار سمیت مختلف شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم آہنگی کی یقین دہانی کروائی۔ قبائلی فن و ثقافت کے فروغ ، زبانوں اور روایتی علم کے بارے میں بھی مختلف مقامات پر منعقدہ رسائی کیمپوں کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ جموں و کشمیر میں قبائلی برادری کی مجموعی فلاح و بہبود اور مجموعی ترقی کے مقصد سے مربوط نقطہ نظر کے لئے تمام شراکت کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ اِس سلسلے میں مختلف اِقدامات جاری ہیں۔