سرینگر//چیریٹیز ایڈ فاؤنڈیشن انڈیا کی سی ای او محترمہ میناکشی بترا نےراج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے سی اے ایف انڈیا کی کوششوں اور سرینگر اور اس کے مضافات میں معاشرے کے کمزور طبقے کے 300 خاندانوں میں راشن اور حفظانِ صحت کی کٹس تقسیم کرنے کی کوششوں کو سراہا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ صحت کے اس بے مثال بحران کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ سول سوسائیٹی کی تنظیمیں جیسے سی ای ایف بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود پر تباہ کُن نقصان کو روک سکتے ہیں اور کووڈ 19 وبائی بیماری کو شکست دے سکتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے سی اے ایف انڈیا کی مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ محترمہ بترا نے کووڈ وبائی امراض کے خلاف جنگ میں جموں و کشمیر حکومت کی حمایت کا اظہار کیا اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی کوششوں کو مزید تکمیل میں سی اے ایف انڈیا کی شراکت کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر منافع بخش شعبے نے ہسپتالوں اور ان کے فرنٹ لائین ورکرز کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس شراکت سے فرق پڑ سکتا ہے اور جموں و کشمیر کے بہادر فرنٹ لائین کارکنوں اور لوگوں کو وبائی مرض سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ جموں و کشمیر میں تنظیم سرکاری ہسپتالوں ، پی ایچ سی اور میونسپل کارپوریشن کو طبی استعمال کی اشیاء فراہم کر رہی ہے جس میں ہینڈ سینی ٹائیزر ، ماسک ، فیس شیلڈ ، دستانے ، پی پی ای ، تھرموگب، آکسی میٹر اور آکسیجن کنسینٹر وغیرہ شامل ہیں ۔










