اننت ناگ//سی ای او نیتی آیوگ امیتابھ کانت نے پہلگام کے سیاحتی مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیاحت کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ سی ای او کو حکمت عملی ، پیش رفت اور یو ٹی میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی جس میں کامیابیوں ، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی حکمت عملی اور یو ٹی میں نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کی تفصیل دی گئی جس کے بعد اس پر ایک تھریڈ بیئر بحث ہوئی ۔ سیکرٹری سیاحت نے سی ای او کو آگاہ کیا کہ مختلف مقامات پر موسم گرما اور سرمائی تہواروں کا اہتمام ، مذہبی مقامات اور صوفی مزارات پر سیاحتی میلے ، فوڈ فیسٹیول کا انعقاد ، پرنٹ اور ڈیجٹل میڈیا میں وسیع پیمانے پر تشہیر ، روڈ شوز ، ویک اینڈ فیسٹیولز ، منزل پر مبنی میلے وغیرہ یو ٹی میں سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کیلئے لیا جا رہا ہے ۔ سیکرٹری سیاحت نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے کئی صلاحیتوں کے پروگرام منعقد کئے گئے ہیں اور کئی کنسلٹنٹس اور ایونٹ منیجمنٹ کمپنیاں مصروف عمل ہیں جن کا مقصد یو ٹی کی سیاحتی صلاحیت کو سمجھنا ہے ۔ سی ای او نیتی آیوگ امیتابھ کانت نے محکمہ سیاحت کے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے محکمہ کو فلمی صنعت کو دلکش مقامات پر شوٹنگ کیلئے مدعو کرنا چاہئیے ، تشہیر کیلئے سوشل میڈیا کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ دینی چاہئیے۔ سیاحت کے ماہرین کو اپنے تجربات شئیر کرنے کی دعوت دیں ۔ سیاحتی مقامات کی پیشہ وارانہ فوٹو گرافی ، سیاحتی علاقوں میں خدمات کی آؤٹ سورسنگ ، جدید ترین سہولیات کی فراہمی وغیرہ کشمیر کی سیاحت کو بین الاقوامی شکل دے سکتی ہے ۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کے کام کو سراہتے ہوئے محکمہ کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم ، ایم ڈی ٹورازم ، ڈائریکٹر پلاننگ ٹورازم ، سی ای او پہلگام ، ایس ڈی ایم پہلگام ، اے ڈی ٹورازم اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔










