سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جیالوجی اور مائیننگ ڈیپارٹمنٹ کے ای سروسز ویب پورٹل کا افتتاح کیا تا کہ درخواست گذار اور محکمہ کے درمیان سنگل ٹچ پوائینٹ فراہم کیا جا سکے اور جوابدہی کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ ای سروسز پورٹل شہریوں /کاروباری اداروں کو شفاف اور وقت کے ساتھ 24X7 خدمات کو یقینی بنائے گا ۔ آن لائین درخواست کیلئے تیار کردہ پورٹل معدنی کاروباریوں کو معدنی ڈیلر لائیسنس /کان لائیسنس کی گرانٹ اور تجدید جیسی خدمات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ آن لائین خدمات میں توسیع کی جائے تا کہ مستقبل قریب میں جرمانہ کی رقم جمع کی جا سکے ۔ انہوں نے زیادہ شفافیت لانے اور کاروباری اصلاحات کو آسان بنانے پر محکمہ کی کوششوں کو سراہا ۔










