Naxal

سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 8نکسل دہشت گرد ہلاک

جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

سرینگر///چھتیس گڑھ میںنکسل متاثرہ علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی میں 8نکسل دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ جائے وقوعہ سے بڑے مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جب ٹیم لینڈرا گاؤں کے جنگل میں تھی، نکسلیوں نے آج صبح تقریباً 6 بجے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔بیجاپور: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجاپور ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک انکاؤنٹر میں آٹھ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گنگلور تھانہ علاقہ میں نکسلیوں کی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد پیر کو سیکورٹی فورسز کو نکسل مخالف آپریشن میں بھیجا گیا۔ اس ٹیم میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG)، اسپیشل ٹاسک فورس (STF) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوبرا بٹالین کے اہلکار شامل تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جب ٹیم لینڈرا گاؤں کے جنگل میں تھی، نکسلیوں نے آج صبح تقریباً 6 بجے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔پولس حکام نے بتایا کہ دونوں طرف سے کچھ دیر تک فائرنگ کے بعد نکسلائیٹ وہاں سے فرار ہوگئے۔ بعد میں جب جائے وقوعہ کی تلاشی لی گئی تو آٹھ نکسلیوں کی لاشیں، ایک خودکار لائٹ مشین گن (ایل ایم جی)، ‘بیرل گرینیڈ لانچر’ اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے نکسلیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس واقعہ کے ساتھ ہی اس سال بیجاپور ضلع سمیت بستر خطہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ الگ الگ انکاؤنٹر میں اب تک 41 نکسلی مارے جاچکے ہیں۔ سکما ضلع بستر لوک سبھا حلقہ میں ہے جہاں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔