وزیر اعلیٰ کے مشیر نے تقریب کا افتتاح کیا ، گلڈ کے عظیم مشن کی تعریف کی
سرینگر//وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے سیکنڈ لائیو آرٹ گلڈ کی جانب سے منعقدہ ’’ ریولیشنس‘‘۔ آرٹ فُل انسائیٹس ایک منفرد تقریب کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر نے تقریب کے منتظم کے عظیم مشن اور مقصد کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات معاشرے کو ہماری قدیم ثقافتی وراثت اور شناخت کے تحفظ ، فروغ میں مدد دیتے ہیں ۔ آرگنائیزرز سیکنڈ لائیو آرٹ گلڈ ایک آرٹ گروپ ہے جو خود سکھائے گئے فنکاروں پر مشتمل ہے ۔ اس تقریب کا انعقاد ان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور لوگوں کو خاص طور پر نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ اور مشاغل کو نکھارنے کیلئے ان کے مورثی ٹیلنٹ اور مہارتوں کے جذبے کو زندہ رکھیں جس کیلئے کشمیر عالمی سطح پر مشہور ہے ۔ گروپ کا مقصد عوام کو فطرت ، فن ، ثقافت ، ورثے کو تلاش کرنے اور اسکرین ٹائم اور گیجٹس کو کم کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ یہ نمائش 27 اکتوبر2024 کو اختتام پذیر ہو گی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لومز کشمیر ، سابق ڈین فیکلٹی آف فائن آرٹس ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی بھی موجود تھے ۔ شریک فنکاروں میں ڈاکٹر جہانگیر اسلم ، شازیہ بشارت ، ای آر نبی ، ثاقب کاچرو اور دیگر نوجوان مہمان فنکار جیسے فلک اقبال ، اقراء شعبان ، سمیر شفیع اور عمر حسن شامل تھے ۔










