Lt Governor Manoj Sinha meeting GOC 15 Corps, Lt General, D.P Pandey

سیکرٹری پارلیمانی اَمور ، جی او سی 15 کور نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی کی

سری نگر//سیکرٹری پارلیمانی اَمور ، جی او آئی ، گنیش کمار نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔لیفٹیننٹ گورنر اور گنیش کمار نے جموںوکشمیر میں پنچایتی راج نظام سے متعلقہ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا، جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) 15کورلیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔ جی او سی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی میں موجودہ سیکورٹی کے بارے میں آگاہ کیا ۔اُنہوں نے جموں وکشمیر میں داخلی سلامتی کے اِنتظام سے متعلق مختلف اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔