سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کوٹ بھلوال میں اِنسٹی چیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کوٹ بھلوال میں اِنسٹی چیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اونی لواسا نے کوٹ بھلوال جموں میں واقع اِنسٹی چیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ (آئی ڈِی ٹی آر) میں جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ دورہ یونین ٹیریٹری میں اہم ٹرانسپورٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے محکمہ کی مرکوز کوششوں کا حصہ تھا۔سیکرٹری کے ہمراہ اَفسران کی ایک ٹیم تھی جس میں ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر انجو گپتا، سپراِنٹنڈنٹ اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) جموں، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) جموں ایس جسمیت سنگھ، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر، پی ڈبلیو ڈی اور میکنیکل محکموں کے ایگزیکٹو اِنجینئران اور اسسٹنٹ اِنجینئران شامل تھے۔ابتدأ میں سیکرٹری کو اِنسٹی چیوٹ کے اہم اجزأ کے بارے میں جانکاری دی گئی جن میں اِنتظامی بلاک، ہوسٹل بلاک، مختلف ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریکس اور دیگر متعلقہ اِنفراسٹرکچر شامل ہیں جو پیشہ ور ڈرائیور کی تربیت کی سہولیت کے لئے تیار کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری نے معائینے کے دوران سول کاموںکی پیش رفت کا جائزہ لیا اور جدید ڈرائیور تعلیم کے لئے ضروری اہم تربیتی سہولیات جیسے ڈرائیونگ سمیلیٹروں، کلاس روموں، لیبارٹریوں اور دیگر آلات کا بھی جائزہ کیا۔اُنہوں نے اہم بنیادی ڈھانچے کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی،میکنیکل اور الیکٹریکل محکموں کے ایگزیکٹیواِنجینئروں کو زیر اِلتوا ٔتمام کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے مقررہ ٹائم لائن پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ اِنتظامی بلاک، ہوسٹل بلاک اور تمام ٹریکس سمیت باقی ماندہ کام آئندہ 15 دِنوں کے اندر مکمل کئے جائیں۔اونی لواسا نے جموں و کشمیر میں جدید ترین تربیتی اور ٹیسٹنگ سہولیات کے فروغ کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ سڑکوں کی حفاظت میں بہتری آئے، حادثات میں کمی ہو اور ڈرائیور ٹریننگ کے معیار کو پیشہ ورانہ بنایا جا سکے۔یہ دورہ مقامی حکام کے درمیان آئی ڈی ٹی آر کی ہم آہنگی، معیار کی جانچ اور مستقبل کی عملی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔