vacine

سیکرٹری صحت نے ’ڈرگ اینڈ ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ‘کی عمل آور ی اور رَسائی کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری صحت طبی تعلیم بھوپندر کمار نے ڈرگ اینڈ ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی وِی ڈی ایم ایس ) کی عمل آوری اور رَسائی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ابتداً ، ایم ڈی جے اینڈ جے اینڈ کے ایم ایس سی ایل نے میٹنگ کو مختلف صارفین کے ذریعہ ڈرگ اینڈ ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی وِی ڈی ایم ایس ) پورٹل کے اِستعمال کے بارے میں جانکاری دی ۔میٹنگ میںڈرگ اینڈ ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی وِی ڈی ایم ایس ) کی ضلع وار رَسائی کا بھی جائزہ لیا گیااور مطالبات کی تیاری ، سپلائی کی منظوری اور تمام سطحوں پر تقسیم کے لئے پورٹل کے مؤثر اِستعمال کے لئے موقعہ پر ہدایات دی گئیں۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے پورٹل کے مؤثر اِستعمال میں صحت اِداروں کی خراب کارکردگی کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور ہدایت دی کہ رسیدوں اور تقسیم کی تمام تر تصدیق پورٹل کے ذریعے کی جائے۔اِس کے علاوہ جے اینڈ کے ایم ایس سی ایل سے کہا گیا کہ وہ رُکاوٹوں کو دورکر کے ڈرگ اینڈ ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی وِی ڈی ایم ایس ) پورٹل کی مکمل فعالیت ، آپریشنلائزیشن اور مؤثر اِستعمال کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ کریں۔ جموںوکشمیر میڈیکل سپلائز کارپوریشن کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سپلائی کی آف لائن رسیدوں پر توجہ نہ دیں تاکہ ہر سطح پر آن لائن تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔صحت اِداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَدویات اور ڈسپوز ایبل کے لئے اَپنی ضروریات کو جے اینڈ کے ایم ایس سی ایل کو پیش کریںتاکہ خریداری کے عمل میں قیمتی وقت کو بچت ہوسکے۔مشینری اور سازوسامان کی مانگ کے سلسلے میں ڈی وی ڈی ایم ایس پورٹل کے ذریعے سالانہ ڈیمانڈ میں ترجیحی طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔سیکرٹری موصوف نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ڈرگ اینڈ ویکسین ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی وِی ڈی ایم ایس ) پورٹل کا فعال اِستعمال نہ صرف مشینری اور سازو سامان ، اَدویات اور ڈسپوزایبل کے لئے دسٹری بیوشن نیٹ ورک کو بہتر کر ے گا بلکہ بروقت اور شفافیت کو بھی یقینی بنائے گا۔میٹنگ میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموںوکشمیر ، تمام اَضلاع کے سی ایم اوز اور ان کے متعلقہ بی ایم اوز ، دسٹرکٹ ہسپتالوں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ اور جی ایم سی کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔