ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

سیکرٹری سیاحت اور ڈائریکٹر سیاحت کا محمد یوسف کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت

سری نگر//سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے معروف ایڈونچر محمد یوسف کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جن کا اِنتقال ہوا۔اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں سیکرٹری سیاحت نے ان کے تعاون کو یاد کیا اور مرحوم کے روح کی اَبدی اور دائمی سکون کے لئے دعا کی۔ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے بھی مرحوم محمد یوسف کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ہے۔مرحوم محمد یوسف ایڈونچر سپورٹس میں کافی سرگرم رہنے کے علاوہ ایڈونچر ٹور آپریٹرس ایسو سی ایشن آف کشمیر کے جنر ل سیکرٹری بھی تھے۔