سیکرٹری زراعت نے جموں وکشمیرمیں ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈِی پی)‘ پروجیکٹوں کی عمل آور ی کا جائزہ لیا

سیکرٹری زراعت نے جموں وکشمیرمیں ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈِی پی)‘ پروجیکٹوں کی عمل آور ی کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری برائے زرعی پیداوار محکمہ اور مشن ڈائریکٹر ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈِی پی)‘سندیپ کمار نے کہا کہ ایچ اے ڈِی پی کی کامیاب عمل آوری جموں و کشمیر کے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کو ایک دیرپا اور متحرک 1 لاکھ کروڑ روپے کی زرعی معیشت میں تبدیل کرنے میں کلیدی رول اَدا کرے گا۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار ڈائریکٹوریٹ آف ایگر ی کلچر لال منڈی سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مشن ڈائریکٹر نے نتائج پر مبنی نگرانی اور پیش رفت کی حقیقی وقت میں ٹریکنگ پر زور دیا تاکہ اثر اور کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے۔میٹنگ میں ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈِی پی) کے 13 بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایگری کلچر جموں، ڈائریکٹر ایگری کلچر کشمیر، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں و کشمیر، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری اور شیپ ہسبنڈری جموں و کشمیر، سری کلچر، کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ، فشریز اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے ڈائریکٹروں،سکاسٹ جموں و کشمیر کے نمائندگان، متعلقہ پی جی ایم سی ممبران اور تکنیکی ٹیموں نے شرکت کی جبکہ سٹیشن سے باہر موجود افسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔مشن ڈائریکٹر نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈِی پی)‘ سکیموںکے تحت نچلی سطح پر قائم زائد اَز 92,000 یونٹوں کی مضبوط اور قابلِ پیمائش نتائج کی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے عمل درآمد کرنے والے محکموں اور پروجیکٹ گراؤنڈنگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹیوں سے بالخصوص آنے والے ایچ اے ڈِی پی ایپکس کمیٹی کے وسط مدتی جائزے کے پیش نظر قابلِ عمل اور اہم تجاویز طلب کیں ۔اُنہوں نے نتائج پر مبنی پروجیکٹ گورننس، مؤثر بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن اور حکمت عملی سے متعلق رُکاوٹوں کے حل کو HADPجامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈِی پی)‘ کے مقاصد کے حصول کے لئے ضروری قرار دِیا۔ سندیپ کمار نے فیلڈ سطح پر خدمات کی مؤثر ترسیل، ڈیٹا پر مبنی نگرانی کے نظام اور عمل آوری میں مزید شفافیت و جوابدہی پر زور دیا۔ اُنہوں نے کسانوں کو بااِختیار بنانے، پیداواریت میں اِضافہ کرنے اور دیرپا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔