سری نگر//اِنتظامی سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ ( ایچ ای ڈی ) سشما چوہان نے سول سیکرٹریٹ میں آنجہانی ڈاکٹر ستیہ پال وید کی تصنیف کردہ ’’ROLE OF TEACHER IS VITAL IN SOCIETY‘‘کے عنوان سے ایک کتاب جاری کی۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی راکیش بڈیال ، ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای ڈی وِکاس دھر بھگتی اور آنجہانی مصنف کے فرزند اَجے وید بھی موجود تھے۔کتاب میں قوم ، نوجوانوں اور تہذیب کے معماروں کے طور پر استاد کے کردار کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ان کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ کتاب میں متعدد ماہرین ، محققین اور بیوروکریٹس کے مضامین بھی شامل ہیں۔ یہ استاد کی طرف سے اساتذہ کو خراج تحسین ہے کیونکہ مصنف خود ٹیچنگ فیکلٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے بیٹے اجے وید خود مصنف ہونے کے ناطے مختلف موضوعات پر بھی کتابیں لکھ چکے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ‘Beyond alcoholism & Drug addiction’, ‘Self employability/employability skills’ and ‘Think big and positive’جاری کی ہے۔










