سیکرٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود نے سری نگر میں سوئمنگ پول کی پیش رفت کا معائینہ کیا

سری نگر//سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج راجباغ سری نگر میں ایک کثیر کھیل کود سہولیت مرکز گِندن سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تا کہ سوئمنگ پول کی جاری تعمیرات اور دیگر متعلقہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت ، ایگزیکٹو انجینئر کنسٹرکشن ڈویژن کشمیر عبدالرشید اور ان کی انجینئروں کی ٹیم موجود تھی ۔ سیکرٹری امورِ نوجوان وکھیل کود نے سوئمنگ پول سے متعلق تمام جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوأ کاموں کو جنگی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور اس برس جون مہینے تک سوئمنگ پول کو فعال بنایا جائے تا کہ اسے عوام کے نام وقف کیا جا سکے ۔ سرمد حفیظ نے پروجیکٹ اِنچارج کو ہدایت دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں تا کہ مطلوبہ زیر اِلتوأ کاموں کو تیز کیا جائے اور وقت پر مکمل کیا جائے ۔ اُنہوںنے سیکرٹری سپورٹس کونسل کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیں اور تعمیراتی سائٹ پر ذاتی طور پر جا کر تمام مسائل کو حل کریں ۔ اُنہوں نے نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سے کہا کہ اس برس جون تک اس منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔