پی آر آئیز اور متعدد عوامی وفود کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا
کولگام// سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج کولگام کا دورہ کیا اور عوامی رابطہ پروگرام کے تحت ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔دوران کیمپ چیئرپرسن ڈی ڈی سی محمد افضل پرے،ضلع ترقیاتی کمشنر بلال محی الدین بٹ ، اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، ڈی ڈی سیز، بی ڈی سیز کے علاوہ ممتاز شہری بھی موجود تھے۔فریسل، دیوسر، ڈی ایچ پورہ،بہی باغ، کنڈ، کیمو اور دیگر علاقوں اور بلاکوں کے پی آر آئی ممبران اور ڈی ڈی سیز نے کنڈ میں چلڈرن پارک،کھیل بنیادی ڈھانچے میں اضافہ، ضلع ہسپتال میں عملے میں اِضافہ، منریگا کے تحت زیر اِلتوا واجبات کی واگذاری، پی ایم اے وائی۔جی کے لئے اضافی کوٹا، گول گلاب گڈھ روڈ پر تعمیر مکمل کرنے،لائسو دوری بائی پاس سے بائی پاس کی تعمیر، پی آر آئیز کی جانب سے اِنڈور سٹیڈیموں کی تعمیر، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں عملے کی تعداد میں اضافہ اور دیگر مطالبات کو اُجاگر کیا گیا۔جسمانی طور خاص افراد کے وفد نے ماہانہ پنشن میں اِضافے اور ان کے لئے خصوصی ٹورنامنٹ کے علاوہ الگ کھیلوں کے سٹیڈیم کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔بیوپار منڈل کے وفد نے نئی فروٹ منڈی اور ٹرک ٹرمنل کی تعمیر اور امنو شورت روڈ کی ترقی کا مطالبہ کیا۔ایس ٹی کمیونٹی کے وفد نے کونثر ناگ تک سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا اور چیئرکو لوگوں کے مختلف مسائل اور مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔بزرگ شہریوں اور دیگر وفود نے بھی ازالے کے لئے اَپنے مطالبات پیش کئے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی کی مجموعی ترقی کے لئے پُرعزم ہے اور اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو دہلیز پر حکمرانی فراہم کرنا ہے۔سیکرٹری اَمور نوجوان و کھیل کود نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود روزگار کی مختلف سکیموں اور دیگر فلاحی خدمات کے فوائد حاصل کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آن لائن موڈ میںزائد اَز 1000 خدمات کی دستیابی کسی بھی طرح سے کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے، اور اس نے نظام میں انقلاب برپا کیا ہے اور خدمات کے شفاف اور فوری میکانزم کو فروغ دیا۔سرمد حفیظ نے شرکأکو آگاہ کیا کہ تمام مطالبات نوٹ کئے گئے ہیں اور مناسب کارروائی کے لئے متعلقہ حلقوں کے ساتھ بات کی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا اوّلین ترجیح ہے اور اِس مقصد کے لئے بجٹ میں کئی گنا اِضافہ ہوا ہے اور گذشتہ برسوںمیں بڑے پیمانے پر کھیل میدانوں اور کھیلوں کا ڈھانچہ تیار کیا گیا تھا۔اُنہوں نے مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا اور اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِس کا فائدہ معاشرے کے مخصوص طبقوں تک پہنچے۔سیکرٹری اَمور نوجوان و کھیل کود نے عوام کی فعال شرکت اور مختلف سکیموں کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی اور مقررہ وقت کے اندر حقیقی عوامی شکایات کو حل کرنے میں اَفسران کی لگن اور خلوص پر زور دیا۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے کہا کہ ضلع نے کھیل میدانوں کی ترقی میں اچھی پیش رفت دیکھی ہے اور ان کھیل میدانوں میں مزید اضافے اور سہولیات پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آئیے منشیات کی بدعت اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف اجتماعی جنگ لڑیں۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ضلع کا جائزہ پیش کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس پروگرام کا مقصد عوام کے مسائل سننا ہے تاکہ ان کے ازالے کے لئے ان شکایات کو ریکارڈ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جوابدہ اور شفاف اِنتظامیہ حکومت کی اولین توجہ ہے۔










