سیکرٹری امورِنوجوان و کھیل کود نے جموں میں کھیل پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری امورِنوجوان و کھیل کود نے جموں میں کھیل پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا

جموں//سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود ( وائی ایس ایس) سرمد حفیظ نے آج صوبہ جموں میں جموںوکشمیر سپورٹس کونسل کے کیپکس بجٹ کے تحت مکمل کئے گئے 15پروجیکٹوں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا اور نئی قائم کردہ کھیل سہولیات کوجموںو کشمیر نوجوانوں کے لئے وقف کیا۔ڈائریکٹر امورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ سبھاش چھبر اور سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نزہت گل بھی موجودتھیں۔کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبے 446.96 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ اِس میں ایک باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر، چار مصنوعی والی بال کورٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبے جن میں کچھ کھیل سہولیات تک رسائی کے لئے موجودہ سڑکوں کی بہتری، پویلین بلاک کی تعمیر، کرکٹ پچ بچھانے اور ریسلنگ کے دو مراکز وغیرہ شامل ہیں۔آج جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا گیا ہے وہ صوبہ جموں کے مختلف زونوں میں ہیں جو آر ایس پورہ سے بسوہلی او ربلا ور سے مہان پورتک اور بھدرواہ تک صوبے کے پانچ اَضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود ( وائی ایس ایس) سرمد حفیظ نے پروجیکٹوں کو جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے وقف کرتے ہوئے کہا کہ اِس کا مقصد پورے یونین ٹیریٹری میں کھیل سہولیات کی بنیاد کو بڑھانا ہے ۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا مقصد کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو کھیلوںو فٹنس سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کرنا ہے ۔اِس کے علاوہ پیشہ ورانہ تربیت کے لئے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانا اور بین الاقوامی کیلیبر ایتھلیٹس میں تبدیل کرنا ہے۔سیکرٹری موصوف نے جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کی باقاعدہ سرگرمیاں منعقد کر کے اور نوجوانوں کو ان سہولیات میںشامل کر کے بنیادی ڈھانچے کے بہترین استعمال کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو تمام کھیلوں کے سٹیڈیموں کی دیکھ ریکھ ، صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور زیادہ تعداد میں ان کے اِستعمال کو فروغ دینے پر زور دیا۔اُنہوں نے سپورٹس کونسل کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ محکمہ یوتھ سروسز اور محکمہ تعلیم کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے اور علاقائی ٹورنامنٹوں اورکھیلوں کو باقاعدگی سے فروغ دیں۔سرمد حفیظ نے کھیلے جانے والے گھنٹوں کی تعداد ، کھیلوں کے اِنعقاد کی تعداد اور ہر سہولیت پر مصروف کھلاڑیوں کی تعداد کا تجزیہ کرتے ہوئے اِس کے اثاثہ جات کے اِستعمال کی باقاعدہ نگرانی کے لئے ہدایات بھی دیں۔اُنہوں نے بلاک سطح پر اور یوٹی میں خصوصی ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں کے اِنعقاد پر خصوصی توجہ دینے کو بھی کہا۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے اِفتتاح کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے کھیلوںکے ذریعے جموںوکشمیر نوجوانوں کو جوڑنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھیل مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے جنوبی کشمیر کے کھلاڑی شمالی حصے میں پہنچتے ہیں او راِسی طرح کٹھوعہ کے کھلاڑی بھدرواہ پہنچتے ہیں اور اِسی طرح دونوں صوبوں کے کھلاڑی اَپنے اَپنے گھر اور میز بان اَضلاع میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہیں جو صرف اِسی وجہ سے ممکن ہوا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ کھیلوں کے نبیادی ڈھانچے نے گزشتہ کچھ برسوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور اِس ترقی سے بین الاقوامی اور قومی ایونٹوں میں جموںوکشمیر کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ملتا ہے۔