سری نگر//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے طلاب نے پریس کالونی سرینگر میں ایک پر امن احتجاج کیا ہے جس میں طلباء یو جی سی گائڈ لائنز کو لاگوں کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعرات کو سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ بی ٹیک سمسٹر دوئم کے طلاب جمع ہوئے اور پْرامن احتجاج کیا۔ احتجاجی طلاب نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر ‘ہمیں انصاف چاہئے”اوریونیورسٹی کی جانب سے یو جی سی گائیڈ لائنز کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ احتجاج میں شامل ایک طالب علم محمد یعقوب خان نے کے این ایس کو بتایا کہ سینٹرل یونیورسٹیآف کشمیر نے گائڈ لائنز کو نہیں اپنا ہے جس کی وجہ سے وہ مجبوراً احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا انٹرنل ایسسمنٹ کی بنیاد پر ہمیں پریموٹ ہونا ہے ۔لیکن اسے قبل بھی احتجاج کرنے کے باجوجودیونیورسٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔انہوں نے بتایا انہوں نے اس حوالے سے تمام حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا تاہم تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا ہم پوری یونیورسٹی کا احترام کرتے ہیں اور ہم ان سے اپیل کرتے کہ وہ یو جی سی گائڈ لائنز کو اپنایا جائے ۔










