نئی دہلی/آئی این ایس// پچھلے سال سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر آسام اور گجرات کیلئے مرکزی حکومت نے 707.97 کروڑ روپے کی اضافی امداد کو منظوری دی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں منگل کو یہاں منعقدہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں اس رقم کو منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے فراہم کی گئی ہے ۔ روپے کی کل رقم 707.97 کروڑ، روپے میں سے آسام کو 313.69 کروڑ روپے اور گجرات کو 394.28 کروڑ فراہم کیے جائیں گے ۔










