اننت ناگ اور کولگام میں بھی ہائی ڈنسٹی میوہ باغ لگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے

سیب تاجروں کیساتھ بیرون تاجروں نے لاکھوں روپے کی دھوکہ بازی

سرینگر//جنوبی کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیاں میں سیب کے تاجروں کوبیرون ریاستوں کے کئی تاجروں نے دوکھ دے کرلاکھوں روپے مالیت کے خسارے سے دو چار کردیاتاجروں نے دوکھ دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کیاکیامطالبہ ۔اے پی آ ئی کے مطابق جنوبی کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیاں میں قائم فروٹ منڈی کے تاجروں نے انکشاف کیاکہ ملک کے مختلف ریاستوں کے تاجروںنے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے سیب لئے اور رقومات کی ادائیگی کے سلسلے میں چکیں ہاتھوں میںتھمادی جب وہ بینک برانچوں میں چکیں کیش کرنے کے لئے گئے تو ان کے بینک کھاتوں میں رقومات موجود نہیں تھی او رجب مزکورہ تاجروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوںنے رابطہ ہی نہیں کیاجس کے نتیجے میںشوپیاں کے کئی تاجروں کے لاکھوں روپے کے خسارے سے دوچارہوناپڑاشوپیاں فروٹ ایسوسی ایشن کے صدرنے ذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ملک کے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کئی تاجروں نے ا ن سے لاکھوں روپے مالیت کے میوہ جات خریدے اور رقومات کی ادائیگی کے سلسلے میںچکیں تو دی جوبینک برانچوں میں کیش نہیں ہوئی اور جب ایسے تاجروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ رابطہ کرنے سے قاصررہے ۔فروٹ ایسو سی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ وہ ملک کی مختلف منڈیوں کے ساتھ ہرسال کروڑوں روپے کالین دین کرتے ہیں تاہم اب کئی عناصر اس کاروبار میں دوکھ دیہی پراترآئے ہیں جس سے نہ صرف تاجروں کے درمیان رشتوں کونقصان پہنچے گا بلکہ اس صنعت سے وابستہ لوگوں میں اعتماد کی جوفضاء بحال ہوئی تھی وہ متزلزل ہوگی جسے کاروبار کوبڑے پیمانے پرنقصان پہنچے کااحتمال پیداہوگیاہے ۔فروٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے سرکارسے مطالبہ کیاکہ جن عناصر نے انہیں چکیں فراہم کی اور وہ بینکوں سے کیش نہیں ہوئی ان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کے لئے جموںو کشمیر سرکار تاجروںکی مددکرے تاکہ دوسرے عناصر دوکھ دیہی سے پرہیز کر سکے ۔