سری نگر//محکمہ سیاحت کشمیر نے نگین کی چیری پارک میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اِس مہم کو محکمہ سیاحت کے عملے نے ناظم سیاحت کشمیر کی ہدایت پر کیا جس میں سیاحتی شعبے سے وابستہ دیگر شراکت داروں نے بھی شرکت کی۔یہ مہم محکمہ کی جانب سے چلائی گئی تھی جس کامقصد سیاحتی مقامات پر نازک ماحولیات کو محفوظ رکھنا اور اس جگہ آس پاس کے ماحول کو برقرار رکھنا ہے۔










