گاند بل//گاندربل میں کورونا لاک ڈاوئون میں قدرے نرمی کے ساتھ ہی سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مقامی اور بیرونی سیاح پہنچنے لگے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کورونا لاک ڈاوئون میں قدرے نرمی کے ساتھ ہی سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مقامی اور بیرونی سیاحوں کی آمد سے خاصی چہل پہل نظر آرہی ہے۔اس دوران سیاحتی مقام سونہ مرگ میں چہل پہلوہیں اس سیاحتی مقام کے ہوٹل مالکان، ٹرانسپورٹر اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے وہ بینکوں کا قرضہ بھی ادا نہیں کرسکے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رواں سال موسم بہار کے آغاز پر وادی میں سیاحوں کی آمد سے کسی حد تک کاروباری سرگرمیاں شروع ہوئیں اور ہوٹلوں اور ہاووس بوٹو ں میں سیاحوں کے ٹھہرنے کے لئے جگہ دستیاب نہیں تھی، لیکن ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہونے کے ساتھ ہی لاک ڈاوء ن کی وجہ سے وادی میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی ہوٹلوں اور ہاوس بوٹوں کو سیاحوں نے خالی کرنا شروع کیا۔یلاک ڈاوء ن میں نرمی کے ساتھ ہی ادھر سونہ مرگ میں مقامی سیاحوں اور بیرون جموں کشمیر کے سیاحوں کی آمد سے خاصی چہل پہل نظر آرہی ہے۔مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاوون ختم کیے جانے کے بعد انہیں اْمید ہے کہ یہاں معمول کی سیاحتی اورکاروباری سرگرمیاں شروع ہوں گی۔










