جموں//جموںوکشمیر سپورٹس کونسل فٹ اکیڈیمی اَپنے قیام کے بعد سے ہی قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کر رہی ہے جنہوں نے کئی ٹورنامنٹوں میں اَپنی صلاحیتوں کا لوہا منو ا کر جموںوکشمیر یوٹی کا نام روشن کیا ہے۔ریشی راجپوت ، سجاد حسین ، محیت شبیر اور سہیل احمد چند ایسے نام ہیں جنہوں نے ہندوستانی قومی ٹیم اور آئی ایس ایل کلبوںمیں اَپنی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہر برس جے کے ایس سی فٹ بال اکیڈیمی کے لگ بھگ 60 کھلاڑی ملک کے بڑے بڑے کلبوں کے خلاف مختلف عمر گروپ کے ٹورنامنٹ کے تحت پروفیشنل آئی لیگ میں کھیلتے ہیں۔ایک اور اہم کامیابی میں صرف 16 برس کی عمر کے سہیل احمد جموں وکشمیر کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اے آئی ایف ایف کی اِنڈین ایروفٹ بال ٹیم کے لئے آئی لیگ میں ہیرو میںکھیلا ۔ سہیل احمد پہلے ہی ہندوستانی قومی ٹیم انڈر 17کا حصہ ہیں۔سٹرائیکر دوسرے ہاف میں سود یو ا ایف سی کے خلاف اِنڈین ایرو کے لئے آئے جس نے ان کی ٹیم کو جیت درج کرنے میںمدد کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے نوجوان کھلاڑی کو مبارک باد دی اوران کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ اَفزائی اور سپورٹ میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔پرنسپل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود آلوک کمار اور سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے بھی سہیل کو ان کی شانداری کامیابی ر نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔










