سری نگر// وزیربرائے تعلیم ،سماجی بہبود اور صحت و طبی تعلیم سکینہ مسعود نے کشمیر یونیورسٹی اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے سابق وائس چانسلر پروفیسر عبدالواحد قریشی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کر اظہار کیا ہے جو آج صبح یہاں شیرِ کشمیر اِنسٹی چیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز ( ایس کے آئی ایم ایس) صورہ میں اِنتقال کر گئے۔اُنہوں نے اَپنے تعزیتی پیغام میںمرحوم پروفیسر قریشی کو ممتاز تعلیمی رہنما، تعلیمی قیادت کے لئے علم اور تحریک کا مینار قرار دیا جنہوں نے اَپنی زندگی تعلیم کو آگے بڑھانے اور عمدگی کو فروغ دینے کے لئے وقف کردی۔وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ پروفیسر قریشی نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اَپنے دور میں یونیورسٹی کی تبدیلی اور ترقی میں اہم رول اَدا کیا جس سے نصاب ، بنیادی ڈھانچے اور فیکلٹی کی ترقی میں نمایاں بہتری لائی گئی۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ پروفیسر قریشی نے مستقبل کے لئے اَپنی معلومات اور نظرئیے سے کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے داخلہ پر مبنی اِمتحانات شروع کئے اور وہ یونیورسٹی میں متعدد نئے کورسوں کو شروع کرنے میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔اُنہوںنے پروفیسر قریشی کی خدمات کو بھی یاد کیا جنہوں نے دُور دراز علاقوں اور پسماندہ طبقات کے طلباء کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے ان کی پرداخت کی۔وزیر سکینہ مسعود نے کہا کہ پروفیسر قریشی نے پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے قیام میں اہم رول اَدا کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے اِبتدائی برسوں میں پروفیسر قریشی نے یونیورسٹی میں مختلف پروگراموں میں مختلف کورسز شروع کرنے میں اہم کردار اَدا کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر قریشی اَپنی دیانت داری اورایمانداری کی وجہ سے کافی عرصے تک جموں و کشمیر بینک کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات اَنجام دئیے ہیں۔وزیر سکینہ مسعود نے سابق وائس چانسلر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر قریشی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، اُن کی خدمات آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی اور اُن کی کمی کو اکیڈیمک کمیونٹی میں بہت محسوس کیا جائے گا۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ دِلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لئے بھی دعا کی۔










