سکینہ مسعود نے جی ڈی سی کولگام میں اکیڈمک بلاک اورجی ڈی سی ڈی ایچ پورہ میں ملٹی پرپز اسپورٹس ہال کا بھی سنگِ بنیاد رکھا

کولگام// ضلع میں اعلیٰ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر صحت اور طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ مسعود اور ایم ایل اے کولگام ایم وائی تاریگامی نے آج جی ڈی سی کولگام میں اکیڈمک بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا جس پر مختص 3.64 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے طلباء کو تعلیمی ترقی کیلئے معیاری تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مستقبل کے چیلنجوں کیلئے تیار کرنے کیلئے جدید ترین انفراسٹرکچر کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ وزیر نے مزید کہا کہ تعلیمی منظر نامے کو آگے بڑھانا اور خطے کے نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے کولگام ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے اور وہ یقینی طور پر ایک خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرہ بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔ بعد میں وزیر نے جی ڈی سی ڈی ایچ پورہ میں ملٹی پرپز اسپورٹس ہال کا سنگِ بنیاد رکھا جس پر 1.70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ اس موقع پر ڈی سی کولگام ، ڈائریکٹر کالجز ، ایس ڈی ایم ڈی ایچ پورہ اور دیگر افسران موجود تھے ۔