ڈائریکٹر سکمز کو زخمی طلباء کی ذاتی نگرانی کیلئے کہا
سرینگر//وزیر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن سکینہ ایتو نے ہندواڑہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ، جس کے نتیجے میں ایک ذہین طالب علم تبسم مشتاق کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ وزیر نے اس المناک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ کنبے کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے اور میں دعا کرتی ہوں کہ سوگوار کنبے کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت ملے ۔ وزیر نے ڈائریکٹر سکمز ، پرنسپل جی ایم سی ہندواڑہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور سی ایم او کپواڑہ پر زور دیا کہ وہ زخمی طلباء کیلئے بہترین ممکنہ علاج کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ڈائریکٹر سکمز سے کہا کہ وہ شدید زخمی طلباء کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور ان کے موثر علاج کو یقینی بنائیں ۔










