سکینہ ایتو نے چنسر کلگام کا دورہ کیا ، نوگام کے متاثرہ ارشید احمد شاہ کی فیملی سے یکجہتی کا اظہار کیا

سکینہ ایتو نے چنسر کلگام کا دورہ کیا ، نوگام کے متاثرہ ارشید احمد شاہ کی فیملی سے یکجہتی کا اظہار کیا

کلگام//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ کی ہدایت پر وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے چنسر کلگام کا دورہ کیا اور نوگام میں حادثاتی دھماکے میں ہلاک ہونے والے ارشید احمد شاہ کے اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔وزیر موصوفہ نے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اس نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کو اس مشکل وقت میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حکومت نے سی ایم ریلیف فنڈ سے ہر مرحوم کیلئے 10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر نے مرحوم کی روح کے سکون اور خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی ۔