سکینہ ایتو نے ورچوئلی طور پر کلگام میں ڈائٹ سینٹر آف ایکسیلنس کی بنیاد رکھی

سکینہ ایتو نے ورچوئلی طور پر کلگام میں ڈائٹ سینٹر آف ایکسیلنس کی بنیاد رکھی

کہا یہ سینٹر اساتذہ کی صلاحیتوں کی تعمیر ، ، تربیت اور پیشہ ورانہ معاونت میں اہم کردار ادا کرے گا

کلگام//وزیر برائے تعلیم ، سماجی بہبود ، صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے کلگام میں ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ( ڈی آئی ای ٹی ) سینٹر آف ایکسیلنس کی بنیاد مجازی طور پر رکھی ، جو ضلع میں اساتذہ کی تعلیم اور تعلیمی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کلگام ایم وائی تاریگامی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سماگرہ بھوانی رکوال ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران اور ضلعی انتظامیہ کلگام کے افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر نے حکومت کی جانب سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اداروں کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیٹ سینٹر آف ایکسیلینس اساتذہ کی صلاحیتوں کی تعمیر ، تربیت اور مسلسل پیشہ وارانہ معاونت میں کلیدی کردار ادا کرے گا ، جس سے ضلع بھر کے طلبہ کو فائدہ پہنچے گا ۔ وزیر نے بتایا کہ نیا ڈائیٹ کیمپس جدید انفراسٹرکچر اور تعلیمی وسائل سے لیس ہو گا جو تدریس میں جدت ، تحقیق اور بہترین طریقوں کو فروغ دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تعلیم میں سرمایہ کاری طویل مدتی تعلیمی اصلاحات اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی ہے ۔ ایم ایل اے کلگام ایم وائی تاریگامی نے بھی مجازی طور پر تقریب سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کا عزم ہے اور تعلیمی معیارات کو بہتر بنانا معاشرے کی مجموعی ترقی کا باعث بنتا ہے ۔