کلگام//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے قاضی گنڈ کا دورہ کیا اور سابق وزیر پیرزادہ غلام احمد شاہ کے خاندان سے ملاقات کی اور ان کی وفات پر تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ دورے کے دوران وزیر نے سوگوار خاندان کے افراد سے ملاقات کی ان کی غم میں شریک ہوئیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحوم رہنما کی عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی میں اہم شراکت کو یاد کیا اور کہا کہ ان کی وابستگی اور لگن ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ انہوں نے اس نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند مرتبہ کی دعا کی ۔ انہوں نے خاندان کے افراد کیلئے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نقصان کو صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے ۔










