سکینہ ایتو نے جی ایم سی اننت ناگ میں واٹر سپلائی سکیم ، جدید فائیر فائیٹنگ سسٹم اور لفٹ سہولیات کا ورچوئل افتتاح کیا

سکینہ ایتو نے جی ایم سی اننت ناگ میں واٹر سپلائی سکیم ، جدید فائیر فائیٹنگ سسٹم اور لفٹ سہولیات کا ورچوئل افتتاح کیا

جی ایم سیز اور ہسپتالوں میں سہولیات کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ۔ سکینہ ایتو

سرینگر//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے آج سول سیکرٹریٹ سے ورچوئل طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) اننت ناگ کیلئے جدید فائیر فائیٹنگ سسٹم ، جی 3+ لفٹ سہولیات اور ایک جامع واٹر سپلائی سکیم ( ڈبلیو ایس ایس ) کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرایم ایل اے اننت ناگ ویسٹ عبدالمجید لارمی ، ایم ایل اے اننت ناگ ایسٹ ۔ شانگس ریاض احمد خان ، پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ ، ڈاکٹرز اور بڑی تعداد میں میڈیکل طلبہ بھی موجود تھے ۔ ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ سکینہ نے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کے اداروں کو جدید انفراسٹرکچر اور ضروری سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے تا کہ معیاری صحت کی خدمات معاشرے کے ہر طبقے تک بالخصوص پسماندہ اور دیہی علاقوں تک پہنچیں ۔ اس موقع پر اننت ناگ ویسٹ کے ایم ایل اے عبدالمجید لارمی اور اننت ناگ ایسٹ شانگس کے ایم ایل اے ریاض احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔ تخمیناً 640.78 لاکھ روپے کی مجموعی لاگت سے قائم کی گئیں یہ اہم سہولیات جموں و کشمیر حکومت کی جاری کوششوں میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں جس کا مقصد صحت کی فراہمی کو تبدیل کرنا اور جموں و کشمیر میں بہتر اور جدید سہولیات سے لیس طبی ادارے قائم کرنا ہے ۔