سکینہ اِیتو کی عید الفطر اور نوروز کی مُبارک باد

سکینہ اِیتو کی عید الفطر اور نوروز کی مُبارک باد

سری نگر//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے عیدالفطر اور نوروز کے موقعوں پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو دِلی مُبارک باد دِی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا ہے ۔وزیر موصوفہ نے اَپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عیدالفطر ہمدردی، سخاوت اور شکرگزاری کی علامت ہے جو عبادت، ضبطِ نفس اور روحانی تجدید کے مقدس مہینے کے اختتام کو ظاہر کرتا ہے۔ اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس عید کی حقیقی روح کو اَپناتے ہوئے بھائی چارے کے رِشتوں کو مضبوط کریں، پسماندہ طبقوں کی مدد کریں اور معاشرے میں اتحاد کو فروغ دیں۔اُنہوں نے نوروز کے موقعہ پر مُبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار تجدید، اُمید اور موسمِ بہار کی آمد کی علامت ہے جو مثبت سوچ اور اجتماعی ترقی کی ترغیب دیتا ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے مواقع ہمیں مشترکہ روایات اور اَقدار کی یاد دِلاتے ہیں جو شمولیت، جامعیت اور باہمی احترام کو فروغ دیتی ہیں۔وزیرموصوفہ نے جموں و کشمیر کے لوگوںکے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔