سکینہ اِیتو نے کولگام کے برازلوپل پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے کولگام کے برازلوپل پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر// وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ ایتو نے سول سیکرٹریٹ میں زیر تعمیر برازلو پل پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے متعلقہ ایجنسی کے افسران پر زور دیا کہ جاری کاموں کو تیز کریں تاکہ پل مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو جائے۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ اس اہم منصوبے کو مکمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔وزیر نے افسران کو افراد قوت اور مشینری کو متحرک کرنے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔اُنہوں نے افسران پر مزید زور دیا کہ وہ دیگر متعلقہ محکموں جیسے ریونیو اور دیگر کے ساتھ باقاعدہ تال میل برقرار رکھیں تاکہ منصوبے کی روانی میں حائل کسی بھی رُکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔میٹنگ میں افسران نے وزیرموصوفہ کو آگاہ کیا کہ یہ پل این ایچ۔444 ہائی وے کے بنیادی ڈھانچے کا ایک اہم جزو ہے۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ 378 میٹر طویل یہ پل مکمل ہونے کے بعد کولگام اور سری نگر اضلاع کے درمیان رابطے میں بہتری آئے گا۔