سکینہ اِیتو نے سری نگر میں ایچ آئی وِی ،ایڈز سے بیداری کیلئے ’ ریڈرَن۔2025 کا اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے سری نگر میں ایچ آئی وِی ،ایڈز سے بیداری کیلئے ’ ریڈرَن۔2025 کا اِفتتاح کیا

منشیات کے خاتمے اور دیگر سماجی مسائل سے نمٹنے میں نوجوانوں کے کردار کو اُجاگر کیا

سری نگر// وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے فور شو ر روڈ سری نگر سے 5 کلومیٹر طویل ’ریڈ رَن ۔2025‘ کا اِفتتاح کیا جس کا مقصد ایچ آئی وِی،ایڈز سے متعلق بیداری پیدا کرنا اور صحت مند طرزِ زِندگی کو فروغ دینا تھا۔یہ دوڑ جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) نے کشمیر یونیورسٹی کے اِشتراک سے منعقد کی تاکہ ایچ آئی وِی،ایڈز کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکیں۔اِس موقعہ پر وزیر سکینہ اِیتو نے خطاب کرتے ہوئے ایچ آئی وِی،ایڈز سے کے بارے میں بیداری اور اس سے منسلک منفی تاثر کے خاتمے کے لئے اِجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے صحت کے فروغ کے اقدامات میں نوجوانوں اور تعلیمی اِداروں کو شامل کرنے میںجے کے اے سی ایس کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان منشیات کے خاتمے سمیت دیگر سماجی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ اور سرگرم شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایچ آئی وی،ایڈز کے بارے میں بیداری اُجاگر کرنے اور اس سے منسلک منفی تاثر کو ختم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔اِس موقعہ پروائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر نیلوفر خان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے اے سی ایس جہانگیر بخشی بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے نوجوانوں کی مسلسل شمولیت اور کمیونٹی پر مبنی بیداری مہمات کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایڈز سے پاک جموں و کشمیر کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ یہ 5 کلومیٹر طویل ریڈ رَن، فور شور روڈ سے شروع ہو کر کشمیر یونیورسٹی پر اختتام پذیر ہوئی جس میں سری نگر ضلع کے مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والے زائد اَز 500 طالب علموںنے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ریڈ رَن کے ساتھ ساتھ جے کے اے سی ایس نے ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر ، یونیورسٹی آف کشمیر کے اِشتراک سے 2 کلومیٹر طویل’ واکتھون ‘کا بھی اِنعقاد کیا جس میںکشمیر یونیورسٹی کے زائد از 300 طلبأ نے شرکت کی۔ واکتھون نے ایچ آئی وی،ایڈز کا مقابلہ کرنے اور شمولیت کو فروغ دینے میں اتحاد ، ہمدردی اور مشترکہ ذِمہ داری کی ایک طاقتور علامت کے طور پر کام کیا۔ریڈ رن کے فاتحین کو بہترین کارکردگی پر اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا تاکہ نہ صرف ان کی ایتھلیٹک کامیابی بلکہ صحت عامہ کے ایک اہم مقصد کے لئے ان کے جذبے کو بھی سراہا جا سکے۔ریڈ رن۔ 2025 اور واکتھون اِس بات کا ثبوت ہیں کہ عوامی اِداروں، تعلیمی اِداروں اور کمیونٹی کے درمیان اِشتراک سے صحتِ عامہ کے بڑے چیلنجوں کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اِس تقریب نے نہ صرف جسمانی صحت کی اہمیت کو اُجاگر کیا بلکہ جموں و کشمیر میں ایچ آئی وِی،ایڈز کے بارے میں بیداری اور احتیاطی تعلیم کی کوششوں کی فوری ضرورت کو بھی تقویت دی۔