اعلیٰ تعلیم کو جدید تعلیمی ماحول اور مواقع کے ذریعے مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
جموں// وزیر برائے تعلیم، سماجی بہبود، صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتونے جموں یونیورسٹی کی دھنونتری لائبریری میں شری آروبندو گیان کیندر کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر اومیش رائے، مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، پروفیسرز، دیگر سٹاف ممبران اور بڑی تعداد میں طلاب بھی موجود تھے۔وزیر سکینہ اِیتو نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شری آروبندو گھوش نے تعلیمی شعبے، سماجی بہبود اور کی ترقی سے متعلق ہر شعبے میں اہم کردار اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا،’’ہمیں بالخصوص نوجوانوں کو اُن تمام شخصیات کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے معاشرے کی بہتری کے لئے کام کیا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اُن کی خدمات سے واقف ہوں۔‘‘اُنہوں نے معاصر دور میں شری آروبندو گھوش کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ نوجوانوں میں کردار سازی، تخلیقی صلاحیتوں اور شعور کو پروان چڑھانا چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا، ’’شری آروبندو گھوش ہمیشہ تقسیم کے بجائے اتحاد اور یکجہتی کی بات کرتے تھے۔ اُنہوں نے کبھی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ تعلیم کو ہمیشہ مذہبی تعصب سے پاک رکھا جانا چاہیے اور اِنسانیت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ نوجوانوں کو ایسی تعلیم دِی جانی چاہیے جو معاشرے کو جوڑنے کا کام کرے۔‘‘وزیر تعلیم نے اس اَقدام پر جموں یونیورسٹی کی ستائش کی اور جدید تعلیمی ماحول اور مواقع کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کو مستحکم بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئے قائم کردہ یہ کیندر شری آروبندو گھوش کے فلسفے، تصانیف ،تحریروں اور نظریات کو فروغ دے کر طلبأ میں علمی، اَخلاقی اور روحانی ترقی کو فروغ دیناہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مرکز علمی تحقیق، سمیناروں، لیکچرروںاور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز گا جو شری آروبندو کے ہمہ جہت تعلیم کے ویژن سے متاثر ہوں گی۔
وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر اومیش رائے نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں کہا کہ موجودہ تعلیمی ضروریات اور قومی تعلیمی پالیسی( این اِی پی) میں دی گئی جامع ترقی پر زور اور یونیورسٹی کی اس کے تئیں واضح وابستگی کے پیش نظر اس کینڈر کا قیام بروقت اور ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مرکز جموں یونیورسٹی کے اندر اور باہر ہمہ جہت تعلیم اور تبدیلی لانے والی تعلیم کا ایک ممتاز مرکز بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کیندر یونیورسٹی کے طلبأ اور اَساتذہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے لئے بھی کھلا رہے گا۔اِس موقعہ پر شری آروبندو گھوش کی زِندگی، کامیابیوںاور نظریات پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دِکھائی گئی جس نے ناظرین و سامعین کو اُن کے فلسفے اور تعلیمات سے روشناس کیا۔










