جموں// وزیربرائے تعلیم سکینہ اِیتو نے ایوان میں جموں و کشمیر میںپرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام اور ان کی شمولیت کے لئے ایک بِل پیش کیا۔اِس بل کا عنوان’جموں و کشمیر میں پرائیویٹ یونیوسٹیوں کے قیام و شمولیت اور معیاری تعلیم کے تحفظ کے لئے تعلیمی معیار کو یقینی بنانے اور طلبأکے مفادات کے تحفظ سے متعلق بل‘ (ایل اے بل نمبر 8 برائے 2026) ہے جو پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک غیر معمولی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔










