سکھوں کے چھٹے گرو گرو بند صاحب جی کی برسی

سکھوں کے چھٹے گرو گرو بند صاحب جی کی برسی

وادی بھر میں 12جون کو پرکاش پورب منایا جائے گا

سرینگر//سکھوں کے چھٹے گرو گروگوبند صاحب جی مہاراج کاپرکاش پورب منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں 12جون کو وادی بھر میں کے گردواروں میں تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ سب سے بڑی تقریب چھٹی بادشاہی رعناواری میں منعقد ہوگی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جمعرات 12جون کو وادی بھر میں سکھ برادری کے چھٹے گرو، گروگوبند صاحب جی مہاراج کاپرکاش پورب منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں وادی کے تمام گردواروں میں خصوصی دیوان کا اہتمام ہوگا جبکہ سب سے بڑا دیوان چھٹی پادشاہی کاٹھی دروازہ رعناواری سرینگر میں منعقد ہوگا جس میں سکھ برادری سے وابستہ عقیدت مند بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اس تقریب میں ”گولڈن ٹیمپل امرتسر سے بھی بڑی تعداد میں پرچارک تشریف لارہے ہیں۔