dooran

سپیکر نے چیئرمینوں کے پینل کا اعلان کیا

جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے تین اَرکان اسمبلی کو آج شروع ہونے والے بجٹ سیشن کے لئے چیئرمینوں کے پینل کے طورپر نامزد کیا۔اُنہوں نے رُکن قانون ساز اسمبلی عیدگاہ مُبارک گُل، ممبر اسمبلی سانبہ سرجیت سنگھ سلاتھیہ اور رُکن اسمبلی بانڈی پورہ نظام الدین بٹ کو نامزد کیا۔سپیکر کی غیر موجودگی میںپینل آف چیئرمین ایوان کی کارروائی کی صدارت کریں گے۔