سپیکر نے سری نگر میں اعلیٰ سطحی اپیکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

سپیکر نے سری نگر میں اعلیٰ سطحی اپیکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

نیشنل اِی۔ودھان ایپلی کیشن منصوبے کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سری نگر//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ایڈووکیٹ عبد الرحیم راتھر نے اسمبلی کمپلیکس میں اعلیٰ سطحی اپیکس کمیٹی (ایچ ایل اے سی) میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نیشنل اِی۔ودھان ایپلی کیشن (این اِی وِی اے) منصوبے کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میںرُکن قانون ساز اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی، نظام الدین بٹ، تنویر صدیق، ارجن سنگھ راجو، ڈاکٹر سنیل بھردواج اور ڈاکٹر بھارت بھوشن کے علاوہ سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا، سیکرٹری قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈتا اور ایچ ایل اے سی کے ممبران نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ سیکرٹری قانونا اچل سیٹھی، ڈائریکٹر جنرل بجٹ، ایس آئی او این آئی سی جے اینڈ کے،این آئی سی ایس آئی کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔ سپیکرموصوف جوا علیٰ سطحی اپیکس کمیٹی (ایچ ایل اے سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے اس فلیگ شپ پروجیکٹ پر تفصیلی جائزہ لیا جس کا مقصد مقننہ کو ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانا ہے۔سپیکر عبدالرحیم راتھر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل اِی۔ودھان ایپلی کیشن (این اِی وِی اے) منصوبے کی بروقت تکمیل اور انضمام پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر اسمبلی کی کارروائی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شفافیت، مؤثریت اور قانون سازی کے عمل میں عوامی رَسائی کو بڑھانے کی جانب ایک سنگِ میل ہے۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ رابطہ رکھیں تاکہ منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔سپیکر موصوف نے تمام متعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کریں اور مقررہ وقت کے اندر اس اہم منصوبے کے نفاذ کو ممکن بنائیں۔اُنہوں نے فائنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کے تحت مختلف اجزأ کی خریداری کے لئے عمل آوری ایجنسی کو درکار وسائل فراہم کرے۔‘‘اُنہوں نے کہا، ’’ این اِی وِی اے( نیوا) کے کامیاب نفاذ سے جموں و کشمیر کو ملک کی ڈیجیٹل طور پر بااِختیار قانون سازوں کے برابر لایا جائے گا۔‘‘سپیکر نے این آئی سی اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ایچ ایل اے سی کو اِس پروجیکٹ پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اَپ ڈیٹ رکھیں۔ دوران میٹنگ ایس آئی او این آئی سی جے اینڈ کے نے منصوبے کی موجودہ صورتحال پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن بھی دی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ این اِی وِی اے( نیوا) ڈیجیٹل اِنڈیا انیشی ٹیو کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جسے مرکزی وزارت پارلیمانی امور کی زیر قیادت چلایا جا رہا ہے۔ اِس کا مقصد مقننہ کو پیپر لیس بنانا ہے۔