سپیکر نے بجٹ سیشن 2026 کے ایوانی اَمور کی تفصیلات پیش کیں

سپیکر نے بجٹ سیشن 2026 کے ایوانی اَمور کی تفصیلات پیش کیں

جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے بجٹ سیشن 2026 کے دوران ایوانی امور کی تفصیلات پیش کیں۔اُنہوںنے بتایا کہ بجٹ سیشن کے دوران ہونے والی کُل 22 نشستوں میں ایوان کی کارروائی کے لئے 110 گھنٹے اور 6 منٹ صرف ہوئے۔سپیکرموصوف نے مزید بتایا کہ 8سرکاری بل ایوان میں موصول، پیش اور منظور کئے گئے۔اِس کے علاوہ 25 پیپرز اور ایک آرڈی نینس بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔اُنہوں نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ 36 سابقہ زیرِاِلتوأپرائیویٹ ممبرز بلز اور 39 نئے پرائیویٹ ممبرز بل موصول ہوئے جن میں سے 36 کو منظورِاور 3کو مسترد کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 72بل فہرست میں شامل کئے گئے جن میں سے 24 پر اُٹھائے گئے اور 2 بل ایوان میں پیش کئے گئے۔سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان میں سوالات کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ کل 1,528 سوالات موصول ہوئے جن میں 802 ستارے والے اور 726 غیر ستارے والے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ 1,379 سوالات فہرست میں شامل کئے گئے، 151 کو اٹھایا گیا تھا، 144 کو مسترد کیا گیا، 2 واپس لئے گئے، 3 فہرست میں شامل نہیں کئے گئے جبکہ 331 ضمنی سوالات بھی اُٹھائے گئے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ 110 توجہ دِلائو نوٹس موصول ہوئے جن میں سے 63 کو مسترد کیا گیا، 47 کو منظور کیا گیا، 26 درج اور 26نوٹس لئے گئے۔ سپیکر موصوف نے قراردادوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 128 قراردادیں موصول ہوئیںجن میں سے 101 کو منظور، 27 کو مسترد کیا گیا، 14 قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہوئیں، 14 فہرست میں شامل کی گئیں، 4 کا اُٹھایا گیا جبکہ کوئی بھی قرارداد منظور نہیں ہوئی۔اُنہوں نے مختصر دورانیے کے نوٹسز ایوان کو آگاہ کیا کہ سیشن کے دوران دو نوٹسز پر بحث ہوئی ۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2,231 کٹ موشنز موصول ہوئیںجن میں سے 2,059 کی اجازت دِی گئی اور 172 کی اجازت نہیں دی گئی۔