جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ایڈووکیٹ عبد الرحیم راتھر نے دو نومنتخب ارکانِ اسمبلی آغا سیّد منتظر مہدی اور دیویانی رانا کو حلف دِلایا۔آغا سیّد منتظر مہدی بڈگام اسمبلی حلقے سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ دیویانی رانا نگروٹہ حلقے سے منتخب ہوئی ہیں۔

رُکن قانون ساز اسمبلی آغا سیّد منتظر مہدی نے اُردو میں اور ممبر اسمبلی دیویانی رانا نے ڈوگری میں حلف لیا۔اِس موقعہ پررُکن پارلیمنٹ راجیہ سبھاست پال شرما، قائدِ حزبِ اِختلاف سنیل کمار شرما،اَرکان قانون ساز اسمبلی شیام لال شرما، وِکرم رندھاوا، وحیدالرحمان پرہ اور نومنتخب ارکان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔










