سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بجٹ سیشن 2026 کے احسن اِنعقاد پر محکمہ اطلاعات اور دیگر محکموں کی سراہنا کی

سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بجٹ سیشن 2026 کے احسن اِنعقاد پر محکمہ اطلاعات اور دیگر محکموں کی سراہنا کی

جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن ۔2026 کے مؤثر اور احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (ڈِی آئی پی آر) اور دیگر متعلقہ محکموں کی مربوط کوششوں کی ستائش کی۔سپیکر موصوف نے قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ، پولیس، صحت، ٹرانسپورٹ، بجلی، مہمان نوازی وخاطر تواضح سمیت دیگر معاون محکموں کی خدمات کی بھی سراہنا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی اِجتماعی کوششوںسے سیشن کے دوران نظم و ضبط، سیکورٹی اِنتظامات، لاجسٹک سپورٹ اور اراکین اسمبلی، اَفسران، میڈیا نمائندگان اور مہمانوں کے لئے بلا تعطل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ِڈی آئی پی آر نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس میں ایک خصوصی پریس روم قائم کیا تھا جہاں میڈیا نمائندگان کی سہولیت، مناسب کوریج اور ایوان کی کارروائی کو بروقت میڈیا تک پہنچانے کے لئے مخصوص ٹیمیں تعینات تھیں۔ محکمہ نے پورے بجٹ سیشن ۔2026 کے دوران میڈیا کوآرڈی نیشن اور پبلک ایڈریس سسٹم(پی اے ایس) کو مؤثر انداز میں چلانے میں بھی اہم کردار اَدا کیا۔