جموں//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی جس کا بجٹ سیشن منعقد ہوا، نے سابق رُکن قانون ساز اسمبلی غلام محمد خان اور سابق ممبر قانون ساز کونسل خواجہ غلام محمد لون کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیاجو گزشتہ سیشن کے بعد اِنتقال کر گئے تھے۔سپیکر نے تعزیتی ریفرنس کے دوران ایوان کی قیادت کرتے ہوئے مرحوم قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اُن کی خدمات اور مخلصانہ کوششوں کو اُجاگر کیا۔سپیکر اور ایوان کے اراکین نے سابق قانون سازوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی اور عوامی خدمت کے لئے اُن کے عزم اور خدمات کا اعتراف کیا۔










