جموں//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبد الرحیم راتھرنے جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری کے دونوں اسمبلی کمپلیکس میںقومی اِی وِدھان ایپلی کیشن (این وِی وِی اے) منصوبے کی نگرانی اور مؤثر عمل آوری کے لئے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی ایپکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین اور اراکینِ اسمبلی جن میں نظام الدین بٹ، حسنین مسعودی، تنویر صادق، ارجن سنگھ راجو اور وحید الرحمان پرہ شامل تھے، نے شرکت کی۔ اِس کے علاوہ ڈاکٹر سنیل بھردواج، ڈاکٹر بھارت بھوشن اور سیکرٹری جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منوج کمار پنڈت بھی میٹنگ میں موجود تھے۔دورانِ میٹنگ مختلف امور پرسیر حاصل تفصیلی بحث و تمحیص ہوئی جن میں نیوا ( این اِی وِی اے)کے لئے ایپل آئی پیڈز کی خریداری، نیٹ ورک آلات کی خریداری، آل اِن وَن ڈیسک ٹاپس کی خریداری، نیوا (این اِی وِی اے) کے لئے اضافی رقم کی اِجرائی، نیوا (این اِی وِی اے )سیوا کیندر کے قیام اور نیوا کی عمل آوری سے متعلق معاملات شامل تھے۔کمیٹی نے نیوا( این اِی وِی اے) منصوبے کے مختلف پہلوؤں اور جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس منصوبے پر عمل درآمد پر زور دیا جس کا مقصد اسمبلی کوپیپر لیس بنانا ہے۔ اِس کے علاوہ دیگر متعلقہ جاری ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔کمیٹی کے اراکین نے اَپنی قیمتی تجاویز پیش کیں اور متعلقہ سینئر اَفسران پر زور دیا کہ وہ جموں اور سری نگر دونوں اسمبلی کمپلیکس میں نیوا ( این اِی وِی اے) منصوبے کی عمل آوری کے عمل کو تیز کریں۔ایپکس کمیٹی کے چیئرمین نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا نے اور معیار کے تقاضوں پر سختی سے عمل کریں۔۔ نیوا ( این اِی وِی اے )منصوبہ اسمبلی نظامِ کار کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد اسے مکمل طور پر پیپر لیس بنانا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران پر مشتمل ایک ٹیم کو اُن ریاستوں میں بھیجا جائے گا جہاں نیوا(این اِی وِی اے) کو مکمل طور پر نافذ کیا گیاہے۔ اُنہوں نے محکمہ قانون کو ہدایت دی کہ تمام محکموں میں نیوا کے لئے فوری طور پر نوڈل اَفسران کی تقرری کو یقینی بنایا جائے۔دورانِ میٹنگ متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے کمیٹی کو نیوا ( این اِی وِی اے )منصوبے کی صورتحال اور دیگر طبعی و مالی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ میٹنگ میں دیگر شرکأ کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل فائنانس (بجٹ) محمد سلطان ملک، سپیشل سیکرٹری آئی ٹی ڈی شوکت محمود، جی ایم این آئی سی ایس آئی سدھیر کے شرما، سینئر ڈائریکٹر این آئی سی نیوا( این اِی وِی اے) کوآرڈی نیشن انیل کے شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل،ایس آئی او جسکرن سنگھ مودی، نوڈل آفیسر نیوا (این اِی وِی اے )وِشال شرما کے علاوہ متعلقہ محکموں اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر اَفسران شامل تھے۔










